بھارتی ریاست اتر پردیش میں بس حادثہ 25 افراد ہلاک 30 زخمی

اترپردیش کے علاقے ’’اتھا‘‘ میں ٹرک سے اوور ٹیکنگ کی کوشش کی دوران بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے نیچے جا گری


ویب ڈیسک May 27, 2013
اترپردیش کے علاقے ’’اتھا‘‘ میں ٹرک سے اوور ٹیکنگ کی کوشش کی دوران بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے نیچے جا گری، بھارتی میڈیا فوٹو: فائل

لاہور:

بھارتی ریاست اترپردیش میں بس پل سے نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے ''اتھا'' میں ٹرک سے اوور ٹیکنگ کی کوشش کی دوران بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے نیچے جا گر ی جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور30 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں امدادی ٹیموں نے اسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مقامی پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جب کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے، بس میں 58 سے زائد افراد سوار تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |