ن لیگ کا صدارتی انتخاب میں اعتزاز احسن کی حمایت سے انکار

مولانا فضل الرحمن ہی (ن) لیگ اور اپوزیشن کے امیدوار ہیں، ذرائع مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک September 03, 2018
مولانا فضل الرحمن ہی مسلم لیگ اور اپوزیشن کے امیدوار ہیں، ذرائع مسلم لیگ (ن) (فوٹو: فائل)

مسلم لیگ (ن) نے صدارتی انتخاب میں اعتزاز احسن کی حمایت سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہی (ن) لیگ کے امیدوار ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے جمعیت علما اسلام کے سربراہ اور صدارتی انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں آصف زرداری نے فضل الرحمان سے صدارتی انتخاب سے دست بردار ہونے کی درخواست کی۔

یہ پڑھیں: فضل الرحمان کی صدارتی انتخاب سے دست برداری کیلیے مشروط آمادگی

ملاقات کے بعد فضل الرحمان نے یہ پیغام (ن) لیگ کو پہنچایا جس پر (ن) لیگ کی قیادت نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو جواب دیتے ہوئے اعتزاز احسن کی حمایت سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کی کسی صورت حمایت نہیں کی جائے گی مولانا فضل الرحمان ہی مسلم لیگ اور اپوزیشن کے امیدوار ہیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ ہم اعتزاز احسن کی نامزدگی کسی صورت واپس نہیں لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں