بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے وزارت پانی وبجلی کو 10 ارب روپے جاری
ترک کمپنی کے تعاون سے مکمل ہونے والےمنصوبے سے 56 اعشاریہ 4 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی، نگراں وزیراعظم
لاہور:
نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسوکی ہدایت پر بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے وزارت پانی وبجلی کو 10 ارب روپے جاری کردیئے گئے۔
نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسوکی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ، جس میں توانائی بحران کا جائزہ لیا گیا، نگراں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ترکش کمپنی کے تعاون سے مکمل ہونے والےمیکانی توانائی کےمنصوبے کوفوری استعمال میں لایا جائے،اس منصوبے سے 56 اعشاریہ 4 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی، جس سے بجلی بحران پر قابون پانے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ ان کی ہدایت پروزارت خزانہ نے وزارت پانی وبجلی کو فوری طورپر 10 ارب روپے جاری کردیئے ہیں۔