ماہ اگست ایس ای سی پی میں 1101نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

 تعداد 89,702ہو گئی،فیسوں میں کمی سے رجسٹریشن کے رحجان میں تیزی آئی


APP September 04, 2018
تعداد 89,702ہو گئی،فیسوں میں کمی سے رجسٹریشن کے رحجان میں تیزی آئی فوٹو: فائل

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں اگست کے مہینے میں کل ایک ہزار ایک سو ایک نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17 فیصد زائد ہیں، نئی رجسٹریشن کے بعد کمپنیوں کی تعداد 89, 702 ہو گئی ہے۔

ایس ای سی پی کی جانب سے کمپنیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلیے کی گئی اصلاحات اور رجسٹریشن کی فیسوں میں نمایاں کمی نے رجسٹریشن کے رجحان میں اضافہ کیا ہے۔ اگست میں رجسٹریشن حاصل کرنے والی 74 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ ہیں جبکہ 23 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں اور 3 فیصد کمپنیوں نے بطور پبلک لسٹڈ، لمیٹڈ لائیبلٹی کمپنیاں اور غیر منافع بخش کمپنیاں، ٹریڈ آرگنائزیشن اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔ سب سے زیادہ ٹریڈنگ کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں جن کی تعداد 189رہی۔

تعمیرات کے شعبے میں 165 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، خدمات کے شعبہ میں 129، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 119، خوراک و مشروبات میں 38 انجینئرنگ میں 35 رئیل سٹیٹ میں 31، ٹیکسٹائل میں 24، تعلیم کے شعبے میں 22،کارپوریٹ ایگری کلچر فارمنگ میں 21، دوا سازی کے شعبے میں 20 ،صحت کے شعبے میں 19، آٹو اینڈ الائیڈ اور ٹرانسپورٹ میں سے ہر ایک میں 18، توانائی میں 11 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں جبکہ 139 کمپنیاں دیگر شعبوں میں رجسٹر ہوئیں۔

سب سے زیادہ یعنی 407 کمپنیاں اسلام آباد میں رجسٹر ہوئیں جبکہ لاہور میں 312اور کراچی میں 206 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ علاوہ ازیں مارچ میں اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں 5 غیر ملکی کمپنیاں بھی رجسٹر ہوئیں۔

رواں ماہ 52 مقامی کمپنیوں میں چین، فرانس، جرمنی، ساؤتھ کوریا، نیوزی لینڈ، پرتگال، سعودی عرب، ترکی، برطانیہ، امریکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے افراد نے سرمایہ کاری کی۔ اس ماہ سب سے زیادہ کمپنیاں 361 اسلام آباد کے کمپنی رجسٹریشن آفس میں ہوئیں جبکہ لاہور میں 284 اور کراچی میں 263 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ اس کے علاوہ پشاور میں 72 ملتان میں 41 فیصل آباد میں 38 کوئٹہ میں 19 گلگت بلتستان میں 18 اور 5 کمپنیاں سکھر میں رجسٹر ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں