اے ڈی پی نے کسانوں کیلیے 10 کروڑ ڈالر کی منظور دے دی

فنڈزبلوچستان کے کسانوں کو روزگار دلانے،پانی قلت دور کرنے کے منصوبے پر خرچ ہونگے

فنڈزبلوچستان کے کسانوں کو روزگار دلانے،پانی قلت دور کرنے کے منصوبے پر خرچ ہونگے۔ فوٹو: فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے بلوچستان میں پانی قلت اور کاشتکاروں کیلیے روزگار کے مواقع کی فراہمی کے منصوبے کیلیے 10کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔


ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے گزشتہ روز یہاں سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان کیلیے مذکورہ فنڈز فراہم کرنے کی باضابطہ منظوری دیدی ہے۔

یہ فنڈز پاکستان کے صوبے بلوچستان کے کسانوں کو روزگار کے حصول میں آسانی لانے اور پانی قلت دور کرنے کے منصوبے پر خرچ ہونگے تاکہ صوبے سے غربت میں کمی کیلئے مدد مل سکے اس منصوبے کے تحت بلوچستان میں ڈیم تعمیر کئے جائیں گے اور واٹر چینلز تعمیر کے ساتھ ساتھ پانی کے موثر استعمال کا نظام متعارف کروایا جائے گا ۔
Load Next Story