کراچی میں سیکیورٹی ادارے کی کارروائی 3 دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں سے 2 خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک September 04, 2018
ہلاک دہشت گردوں سے 2 خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، پولیس ذرائع۔ فوٹو : فائل

سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے اتحاد ٹاؤن میں کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا جہاں کارروائی کے دوران اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تینوں دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے 2 خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔