کراچی کشمیر روڈ پر فائرنگ کراچی ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے ڈی جی زخمی

منور امام کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔


ویب ڈیسک May 27, 2013
فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فوٹو: فائل

کشمیر روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں کراچی ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر جنرل منور امام زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منور امام اپنی سرکاری گاڑی جس کا نمبر جی ایس 7249 بتایا جاتا ہے، میں جارہے تھے کہ کشمیر روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں منور امام زخمی ہوگئے، منور امام کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار افراد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں