امريكہ كوپاكستان ميں قائم حقانی نيٹ ورک پر تشويش

حقانی نيٹ ورک كو دہشت گرد قرار دينے كے معاملے پر ہيلری كلنٹن كا...


Sana News August 15, 2012
بل كے مطابق كانگريس يہ سمجھتی ہے كہ حقانی نيٹ ورک دہشت گرد گروہ كی تعريف پر پورا اترتا ہے اور اسے دہشت گرد قرار دے ديا جانا چاہيے۔

امريكی محكمہ خارجہ نے پاكستان ميں قائم حقانی نيٹ ورک پر تشويش ظاہر كرتے ہوئے كہا ہے كہ وزير خارجہ ہليري كلنٹن اس گروہ كو دہشت گرد قرار دينے كے معاملے پر غور كر رہی ہيں۔

امريكی سينيٹ ميں گزشتہ ماہ ايک بِل منظور كيا گيا تھا، جس كے تحت امريكی وزير خارجہ ہليری كلنٹن كو كانگريس كو رپورٹ ديني ہو گی كہ حقانی نيٹ ورک غير ملكی دہشت گرد گروہ قرار ديے جانے كے ليے مقررہ اصولوں پر پورا اترتا ہے يا نہيں۔ اور اگر نہيں تو كيوں نہيں۔

سينيٹ كی جانب سے منظور كردہ اس بِل پر گزشتہ ہفتے امريكی صدر بارک اوباما نے دستخط كر ديے تھے، جس كے بعد وزير خارجہ كو اس حوالے سے رپورٹ 30 دِن ميں پيش كرنی ہوگی۔

اوباما انتظاميہ حقانی نيٹ ورک كی اعلی قيادت پر پابندياں عائد كر چكی ہے، تاہم اس گروہ كو دہشت گرد قرار دينے كا معاملہ ابھی زيرِ غور ہے۔

اس حوالے سے صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے امرےکی محكمہ خارجہ كی ترجمان وكٹوريا نولينڈ نے كہا ہے کہ ہم حقانی نيٹ ورک كی سرگرميوں پر كانگريس كی تشويش ميں شامل ہے۔

كلنٹن كی جانب سے اس گروہ كو دہشت قرار دينے يا نہ دينے كے بارے ميں نولينڈ نے كہا ہے کہ وہ اس بات پر غور كر رہی ہيں اور معاملے كا جائزہ لے رہی ہيں ۔

بل كے مطابق كانگريس يہ سمجھتی ہے كہ حقانی نيٹ ورک دہشت گرد گروہ كی تعريف پر پورا اترتا ہے اور اسے دہشت گرد قرار دے ديا جانا چاہيے۔

امريكی محكمہ خارجہ قبل ازيں اس نيٹ ورک كے اعلی اہلكاروں پر پابنديوں كا حوالہ ديتے ہوئے اپنی كوشش كا دفاع كر چكا ہے۔

حقانی نيٹ ورک پاكستان كے قبائلی علاقے ميں قائم ہے اور اسے افغانستان ميں تعينات غيرملكی افواج پر حملوں كے ليے ذمے دار قرار ديا جاتا ہے۔ افغانستان كے مشرقی اور پاكستان كے شمال مغربی علاقوں ميں فعال يہ گروپ طالبان اور القاعدہ دونوں سے الحاق ركھتا ہے۔

امريكی حكام اسے افغانستان كے استحكام كے ليے سب سے بڑا خطرہ قرار ديتے ہيں۔ خيال رہے كہ رواں برس مئی ميں ری پبلكن اور ڈيموكريٹ سينيٹروں نے امريكی وزير خارجہ ہليری كلنٹن كو حقانی نيٹ ورک كو دہشت گرد قرار ديے جانے كے مقصد كے ليے ايک خط بھی لكھا تھا۔

ان كا كہنا تھا كہ افغان اور افغانستان ميں تعينات امريكی حكام كے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں كے مطابق حقانی نيٹ ورک افغانستان ميں امريكی مفادات كو بدستور نشانہ بنا رہا ہے اور خطے ميں معصوم لوگوں كے ليے خطرہ بنا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں