شانگلہ میں ڈی ایس پی کی گاڑی پر بم حملہ ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار جاں بحق

خان بہادر پورن کے علاقے سے گزر رہے تھے کہ اسی دوران ان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ اور فائرنگ کی گئی۔

خان بہادر پورن کے علاقے سے گزر رہے تھے کہ اسی دوران ان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ اور فائرنگ کی گئی۔ فوٹو: فائل

شانگلہ کی تحصیل پورن میں ڈی ایس پی خان بہادر کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی ایس پی خان بہادر تحصیل پورن کے علاقے چوگا سے گزر رہے تھے کہ اسی دوران ان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں خان بہادر سمیت 5 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی کی گاڑی بھی مکمل تباہ ہوگئی، ریسکیوٹیموں اورپولیس اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے ڈی ایس پی اورپولیس اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں جب کہ پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
Load Next Story