جذبہ خیرسگالیپاکستانی جیل سے پچپن بھارتی ماہی گیر رہا

آج ماہی گیروں کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر خیر سگالی کے جذبے...


ویب ڈیسک August 15, 2012
آج ماہی گیروں کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر خیر سگالی کے جذبے کے تحت رہا کیا گیا ہے۔فوٹو : اے ایف پی

۔پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت پچپن بھارتی ماہی گیروں کو ملیرجیل کراچی سے رہا کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق

قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہا کیا گیا ، انکو بذریعہ بس روانہ کیا گیا،ماہی گیر واہگہ بارڈر پر پہنچیں گے، جہاں انکو بھارتی حکام کے حوالے کیا جائیگا۔

بھارتی ماہر گیر سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گزشتہ چھ ماہ قبل گرفتار ہوئے تھے ،وہ اپنی سزائیں کاٹ رہے تھے ، آج انکو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر خیر سگالی کے جذبے کے تحت رہا کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو نےانہیں تحائف پیش کئے اورالوداع کیا، صوبائی وزیر قانون نے میڈیا سے بات کی ، کہا کہ بھارت کو چاہئے کہ وہ بھی بھارتی جیلوں میں موجود پاکستانی قیدیوں کو رہا کریں ، ہم نے تو پہل کردی ہے ، ہم نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت رہا کیا ، ہم مزید بھارتی ویدیوں کو بھی رہا کردیں گے ، سر کریک کے معاملے پر وفاقی حکومت نے حکمت عملی تیار کی ہے تاکہ دونوں ممالک کے ماہی گیروں کا مسئلہ حل ہوسکے ۔ واہگہ بارڈر پر ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوا لے کیا جائیگا، جہاں سے یہ اپنے شہروں کو جائیں گے ۔

بھارتی ماہی گیروں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بڑے اطمینان کا اظہار کیا ، انکے ساتھ جیل حکام کا رویہ انتہائی اچھا تھا ، ہمارے لئے آج ڈبل خوشی ہے ، ایک تو ہم یہاں سے آزاد ہورہے ہیں ، دوسرا آج ہمارا یوم آزادی ہے ، ہم چھ ساتھ مہینے سے اپنے گھر والوں سے دور ہیں ، دونوں ممالک کو اس بات پر غور کرنا چاہئے ،کہ سمندری حدود کی خلاف ورزی پر جو ہمیں گرفتار کرلیا جاتا ہے، اسکا اثر ہمارے گھر والوں پر پڑتا ہے ، ہمارے اہلخانہ مالی مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں