منی لانڈرنگ کیس آصف زرداری اورفریال تالپورکی عبوری ضمانت میں توسیع
آصف زرداری، فریال تالپورسمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 25 ستمبرتک توسیع
بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع کردی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران اومنی گروپ کے سربراہ انورمجید کے 3 بیٹوں اورفریال تالپورموجود تھیں تاہم آصف زرداری کے بجائے ان کے ضمانتی اور وکیل پیش ہوئے۔
آصف زرداری کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، ان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ آصف زرداری صدراتی انتخاب میں مصروف ہیں، اس لئے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، عدالت نے آصف زرداری کی استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپورسمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 25 ستمبرتک توسیع کردی۔