جعلی سرٹیفکیٹس کی نشاندہی کرنے کی سزا بوائلر انجنیئرز امتحانی بورڈ سے ریلوے ممبر باہر
بوائلر انجنیئرز امتحانی بورڈ سے ریلوے ممبر کو نکال کر ٹیوٹا کا نمائندہ شامل
بوائلر انجینئرز کے امتحانات لینے والے بورڈ ممبران میں سے پاکستان ریلوے کے نمائندے کو نکال دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بوائلر انجینئرزکا امتحان پاس کرنے والوں کو سرٹیفکیٹس جاری کرنے کے لیے صوبائی محکمہ صنعت و افرادی قوت کی طرف سے ایک بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس میں پاکستان ریلوے کا نمائندہ بھی شامل ہوتا ہے تاہم 8 ستمبرسے ہونے والے بوائلر انجینئرز کے امتحانی بورڈ سے پاکستان ریلوے کو نمائندے کو نکال دیا گیا ہے۔
پاکستان ریلوے کے ورکس مینجر لوکو محمد مشتاق بوائلر بورڈ ممبر تھے۔ انہوں نے گزشتہ امتحان میں مختلف پرائیویٹ اداروں سے جعلی سرٹیفکیٹ لے کر امتحان دینے والوں کی نشاندہی کی تھی اور ایسے امیدواروں کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر احتجاج کیا تھا جس کی وجہ سے اب انہیں بورڈ سے نکال دیا گیا ہے ، اس حوالے سے چیف بوائلر انسپکٹر نوازچیمہ کا موقف سامنے نہیں آسکا ہے۔