چیف سیکرٹری سندھ نے شرجیل میمن کے خون کی رپورٹس کو مشکوک قرار دیدیا

لگتا ہے میڈیکل رپورٹس میں ٹمپرنگ ہوئی ہے، چیف سیکرٹری سندھ


ویب ڈیسک September 04, 2018
لگتا ہے میڈیکل رپورٹس میں ٹمپرنگ ہوئی ہے، چیف سیکرٹری سندھ۔ فوٹو : فائل

چیف سیکرٹری سندھ نے شرجیل میمن کے خون کے نمونوں کی میڈیکل رپورٹس کو مشکوک قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ میں غیر فعال ٹربیونلز کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار اور چیف سیکرٹری سندھ کے درمیان مکالمہ ہوا جس میں چیف سیکرٹری سندھ نے لیبارٹری رپورٹس کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے رپورٹس میں ٹمپرنگ (گڑبڑ) ہوئی ہے، ہمارے پاس سب جیل اور اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے تاہم معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ دیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شرجیل میمن کے کمرے پرچھاپہ، شراب ومنشیات برآمد

چند روز قبل چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ضیاالدین اسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا جس کے دوران وہاں زیر علاج سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں، سگریٹ کے پیکٹ اور دیگر منشیات برآمد ہوئی تھیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شرجیل میمن کے خون میں الکحل شامل نہیں، میڈیکل رپورٹ
شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی شراب کی بوتلوں کے معاملے کے بعد سابق وزیراطلاعات سندھ کے میڈیکل ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے لیے گئے تھے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن کے خون میں شراب کا عنصر شامل نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں