احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منتخب

احسان مانی کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے


ویب ڈیسک September 04, 2018
احسان مانی کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے- فوٹو: پی سی بی

احسان مانی پی سی بی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لیے آج گورننگ بورڈ کا اجلاس ہونا تھا جس میں پہلے مرحلے میں کاغذات نامزدگی وصول کیے جانے تھے اور پھر چیئرمین کا انتخاب کیا جانا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی نامزد کردیا

چیئرمین کے انتخاب کے موقع پر احسان مانی کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد احسان مانی بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے اور عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا، چیئرمین منتخب ہونے کے بعد احسان مانی کی سربراہی میں پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس جاری ہے۔



واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد نجم سیٹھی چیئرمین کے عہدے سے الگ ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی نامزد کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |