کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہرسطح پرتعاون کے لئے کھڑے ہیں وزیرخارجہ

پاکستان اوایچ سی ایچ آرکی رپورٹ کواقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے سیشن سمیت ہربین الاقوامی فورم پر اٹھائے گا، وزیرخارجہ

صدر آزاد جموں کشمیر نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو منصب سنبھالنے پرمبارک باد دی: فوٹو: فائل

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی حکومت اورعوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہرسطح پرتعاون کے لئے کھڑے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق صدرآزاد جموں کشمیرسردارمسعود خان نے دفترخارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ صدرآزاد جموں کشمیرنے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو منصب سنبھالنے پرمبارک باد دی۔


ملاقات میں مقبوضہ کشمیرمیں موجودہ صورتحال پربات چیت سمیت ظلم و بربریت پراوایچ سی ایچ آرکی رپورٹ پربھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیقات کرنے کے لئے کمیشن بنانے اورروک تھام کے لئے رپورٹ کی سفارشات کو خوش آئند قراردیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان او ایچ سی ایچ آرکی رپورٹ کو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے سیشن سمیت ہربین الاقوامی فورم پر اٹھائے گا اورپاکستانی حکومت اورعوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہرسطح پرتعاون کے لئے کھڑے ہیں۔
Load Next Story