شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی بوتلوں کی جانچ کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بوتلوں میں موجود مواد کی چکھ اور سونگ کر جانچ کی گئی
KARACHI:
شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی بوتلوں کی جانچ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں محکمہ صحت سندھ نے جانچ کے لیے فرسودہ انداز اپنایا ہوا ہے۔
شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی بوتلوں کی جانچ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سندھ حکومت کے ڈاکٹرز اور عملہ بغیر کسی کیمیکل کے بوتلوں کی جانچ کررہا ہے، ڈائریکٹر لیبارٹریز اینڈ کیمیکل ایگزامینر نے دیگر عملے کے ہمراہ بوتلوں کا ٹیسٹ کیا اور صرف چند منٹوں میں رپورٹ مرتب کردی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شرجیل میمن کے خون کی رپورٹس مشکوک قرار
ٹیسٹ کے دوران دونوں بوتلوں میں موجود مواد کو چکھ اور سونگھ کر جانچ کی گئی جب کہ صرف 2 بوتلوں کا کیمیائی تجزیہ کیا اور تیسری بوتل کا رپورٹ میں کہیں ذکر نہیں۔ ماہرین کے مطابق شراب یا کسی بھی منشیات کی کیمیکل ایگزامینشن کی جاتی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پتہ نہیں کس نے اسپتال سے ملنے والے نمونوں کو بدل دیا، چیف جسٹس
دوسری جانب تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی کراچی جنوبی جاوید عالم اوڈھو نے اسپتال میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کا مشاہدہ کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مشکوک پیکٹ کو شرجیل میمن کے ملازمین منتقل کررہے ہیں جس پر تحقیقاتی ٹیم کو شک ہے کہ ثبوتوں کو ضائع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔