کور کمانڈرز کانفرنس خطے کی جغرافیائی اسٹریٹجک صورتحال پر تبادلہ خیال

کور کمانڈرز نے آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا


ویب ڈیسک September 04, 2018
کور کمانڈرز نے آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا فوٹو:فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں خطے کی جغرافیائی اسٹریٹجک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ اجلاس میں آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



کورکمانڈرز نے یوم دفاع پر شہداء کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف کیاجائے، فیلڈ فارمیشنز شہداء کے خاندانوں سے مل کر ان کی قربانیوں کا اعتراف کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں