شاہ رخ خان نے سلمان خان کو اداکاری کا سبق پڑھادیا

سلمان خان، شاہ رخ خان کی ہدایت کے باوجود رومینٹک اداکاری کرنے میں ناکام رہے۔


ویب ڈیسک September 04, 2018
شاہ رخ خان بالی ووڈ میں رومینٹک اداکار کے طور پر مشہور ہیں فوٹو:فائل

KARACHI: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے دبنگ اداکار سلمان خان کو اداکاری کا سبق پڑھادیا۔

حال ہی میں شاہ رخ خان اوراداکارہ رانی مکھرجی نے سلمان خان کے مقبول ترین گیم شو ''دس کا دم'' میں شرکت کی۔ گیم میں شرکت کے دوران جہاں شاہ رخ نے سلمان کے مشکل سوالوں کے جوابات دیے وہیں سلمان خان کو اداکاری کا سبق بھی پڑھایا۔

شاہ رخ خان بالی ووڈ میں رومینٹک اداکار کے طور پر مشہور ہیں اور ان سے بہتر رومینٹک اداکاری سلمان خان بھی نہیں کرتے لہٰذا شاہ رخ نے سلمان کو رومینٹک اداکاری کا سبق پڑھایا۔

تاہم شاہ رخ خان کی ہدایت کے باوجود سلو میاں رومینٹک اداکاری کرنے میں ناکام رہے، یہ سب دیکھ کر اداکارہ رانی مکھرجی بھی اپنی ہنسی قابو میں نہ رکھ سکیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BnO89HIHir9/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔