اقتصادی کونسل کے رکن عاطف میاں کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹس

عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل کا رکن بنانا باعث تشویش ہے، نوٹس


ویب ڈیسک September 04, 2018
عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل کا رکن بنانا باعث تشویش ہے، نوٹس فوٹو:فائل

جے یو آئی (ف) نے حکومت کی اقتصادی کونسل کے رکن عاطف میاں کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل کا رکن بنانے کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جمع کرائے ہیں۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عاطف میاں مرزا مسرور قادیانی کے مالیاتی مشیر تھے، وہ لندن اور جنوبی افریقہ میں بھی مرکز قادیان سے منسلک رہے ہیں۔ نوٹس کے مطابق وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کی جانب سے عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل کا رکن بنانا باعث تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے 18 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معاشی مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے 18 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دی ہے۔ اس میں امریکا کی پرنسٹن یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس اور ووڈرو ولسن اسکول آف پبلک پالیسی کے پروفیسر ڈاکٹر عاطف میاں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں