نواز شریف کبھی اپوزیشن میں نہیں رہے آصف زرداری

وزیر اعظم عمران خان کو امریکی وزیر خارجہ سے ملنا چاہیے، سابق صدر


ویب ڈیسک September 04, 2018
وزیر اعظم عمران خان کو امریکی وزیر خارجہ سے ملنا چاہیے، سابق صدر فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف کبھی حزب اختلاف میں بیٹھے ہی نہیں۔

صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے لیے پارلیمنٹ آمد پر سابق صدر آصف زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ (ن) لیگ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو زرداری صاحب نے توڑ دیا ہے جس پر سابق صدر نے جواب دیا کہ (ن) لیگ یہ کیوں نہیں کہتی کہ میاں صاحب کبھی اپوزیشن میں بیٹھے ہی نہیں۔ صحافی نے پوچھا کہ کیا وزیر اعظم عمران خان کو امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو سے ملنا چاہیے جس پر سابق صدر نے اثبات میں سر ہلا دیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے ایوان میں پہنچے تو پیپلزپارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے سابق صدر کی نشست پر جاکر مصافحہ کیا، ووٹ ڈالنے کے بعد آصف زرداری کچھ دیر اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو بھی کرتے رہے اور پھر واپس روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میاں رضا ربانی نے وزیراعظم کو امریکی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات نہ کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔