آئٹم سانگ پریادگار پرفارمنس ہوگی ایشا گپتا

مہیش بھٹ کی مہربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی، بالی وڈ اداکارہ


Net News May 28, 2013
مہیش بھٹ کی مہربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی، بالی وڈ اداکارہ. فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ ایشا گپتاہدایت کار پنیت ملہوترا کی نئی فلم ''گوری تیرے پیارمیں ''کے لیے آئٹم سانگ کریں گی ۔

بالی وڈ اداکارہ ایشا گپتا نے کہا ہے کہ وہ ملہوترا کی نئی فلم ''گوری تیرے پیارمیں ''کے آئٹم سانگ کو اپنی پرفارمنس سے یاد گار بنانا چاہیں گی ۔



انھوں نے کہا کہ گیت کی دھوم مچے گی۔اچھا کام کرنے کے مواقع ملتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے ۔شائقین کو پرفارمنس پسند آئے گی ۔ ہمیشہ بھٹ فیملی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رہتی ہے ،مہیش بھٹ کی مہربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی ،انھیں یادرکھتی ہوں اور ہمیشہ اچھے لفظوں میں یاد رکھوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں