پروڈیوسر اچھا نہیں ہوں ڈائریکٹر بنوں گا ارشد وارثی

فلم پروڈیوس کرنے کا تجربہ حاصل کرلیا ہے،ارشد وارثی


Net News May 28, 2013
فلم پروڈیوس کرنے کا تجربہ حاصل کرلیا ہے،ارشد وارثی فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارو فلمساز ارشد وارثی نے کہا ہے کہ وہ جلد فلم ڈائریکٹ کریں گے ۔

انھوں نے بتایا کہ میں نے ہدایتکار بننے کا بھی اب فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی اس کام کا آغازکروں گا ۔ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ فلم پروڈیوس کرنے کا تجربہ حاصل کرلیا ہے۔

اس میں یہ بات مان لینی چاہیے کہ میں اچھا پروڈیوسر نہیں ہوں اور اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں آئندہ فلم پروڈیوس نہیں کروں گا ۔ارشد وارثی نے بتایا کہ آئندہ فلمیں بھی پروڈیوس کرتا رہوں گا ۔انھوں نے اعتراف کیا کہ فلم پروڈیوس کرتے وقت مجھ سے کئی حماقتیں بھی ہوئی ہیں اور میں نے بہت پیسہ بھی ضائع کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں