’’ڈرٹی پکچر‘‘میں کام نہ کرکے بڑی غلطی کی تھی کنگنارناوت

ودیا بالن کی سپرہٹ فلم ’’ڈرٹی پکچر‘‘ کی سب سے پہلے کنگنا رناوت کو پیشکش کی گئی۔


Net News May 28, 2013
ودیا بالن کی سپرہٹ فلم ’’ڈرٹی پکچر‘‘ کی سب سے پہلے کنگنا رناوت کو پیشکش کی گئی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ کنگنارناوت کا کہنا ہے کہ'' ڈرٹی پکچر''میں کام کرنے سے انکار زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

ودیا بالن کی سپرہٹ فلم ''ڈرٹی پکچر'' کی سب سے پہلے کنگنا رناوت کو پیشکش کی گئی لیکن انھوں نے اس میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ بعد میں فلم کی مقبولیت دیکھ کر کنگنا کو احساس ہوا کہ ان سے کتنی بڑی غلطی سرزد ہو چکی ہے۔ یہی وجہ ہے وہ اب اس طرح کی کوئی غلطی نہیں دہرانا چاہتیں۔ کنگنا رناوت اس سال فلم بینوں کو کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔