اداکارہ رانی کی 20ویں برسی منائی گئی

ان کی فیملی نے قرآن خوانی کروائی جب کہ ان کے چاہنے والوں نے بھی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتح خوانی کی۔


Showbiz Reporter May 28, 2013
ان کی فیملی نے قرآن خوانی کروائی جب کہ ان کے چاہنے والوں نے بھی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتح خوانی کی۔ فوٹو : فائل

پاکستانی فلم انڈسٹری پربرسوں راج کرنیوالی خوبرو فلمی اداکارہ رانی کی 20ویںبرسی منائی گئی۔

اس موقع پران کی فیملی نے قرآن خوانی کروائی جب کہ ان کے چاہنے والوں نے بھی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتح خوانی کی۔ واضح رہے کہ فلم اسٹار رانی 27مئی 1993ء کو کینسرکے مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔ انھوں نے اپنی سفر کے دوران بہت سی فلموں میں یادگارکردار ادا کیے جن کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔

فلم ''امرائو جان ادا'' میں رانی کی لازوال اداکاری اورگیتوں پرپرفارمنس کولوگوں کی بڑی تعداد آج تک نہیں بھلاسکی۔ انھوں نے اپنے فنی سفر کے دوران اردو اور پنجابی زبان کی لاتعداد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔