خیبر پختونخوا میں ٹریفک حادثات4 افراد جاں بحق اور39 زخمی

ضلع کوہاٹ میں ٹنل کے قریب 2 مسافر وین آپس میں ٹکرا گئیں

ضلع کوہاٹ میں ٹنل کے قریب 2 مسافر وین آپس میں ٹکرا گئیں. فوٹو : فائل

خیبر پختونخوا میں مختلف ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 39 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ٹنل کے قریب 2 مسافر وین آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے، حادثے کی شکار ایک مسافر وین کوہاٹ سے پشاور اور دوسری پشاور سے کوہاٹ جا رہی تھی۔


دوسری جانب چترال کے مقام بیلپھوک میں جیپ کھائی میں گرنے سے پولیس انسپکٹر سلطان بیگ جاں بحق جب کہ ان کا بھانجا شدید زخمی ہوگیا، سلطان بیگ ذاتی جیپ میں شہر سے بیلپھوک جا رہے تھے۔

چترال میں ہی برنس کے مقام پر ایک اور مسافر گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں 2 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر سوات ننگولئی کے قریب کار اور جیپ میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
Load Next Story