کرن جوہر نے رنبیر کپور کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

پسندیدہ اداکار کے ساتھ اپنی ہی فلم میں کام کرنے پر بہت پرجوش ہوں، کرن جوہر


ویب ڈیسک September 04, 2018
پسندیدہ اداکار کے ساتھ اپنی ہی فلم میں کام کرنے پر بہت پرجوش ہوں، کرن جوہر (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار اور فلم ساز کرن جوہر نے اداکار رنبیر کپور کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنبیر کی شخصیت متاثر کن ہے اور وہ ایک غیر معمولی اداکار ہیں۔

بالی ووڈ کے مقبول ہدایت کار اور فلم ساز کرن جوہر نے ایک بھارتی میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اُن کے پسندیدہ اداکار ہیں کیوں کہ وہ ایک غیر معمولی اداکار ہیں۔

کرن جوہر نے بتایا کہ میں اُن کے ساتھ فلم 'براہمسترا' میں کام کرنے پر بہت پرجوش ہوں، اُن کا کام اور اُن کی شخصیت متاثر کن ہے جو کسی بھی اداکار کے لیے قابل تعریف ہے اور ان سب کے پیچھے رنبیر کی سخت محنت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رنبیر کپور دنیا کے بہترین شوہر ثابت ہوں گے، کرن جوہر

ہدایت کار نے مزید کہا کہ ' میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ بالی ووڈ میں بھی اقربا پروری دیگر انڈسٹریز کی طرح موجود ہے کیوں کہ یہ آپ کو صرف فلم نگری میں داخلے کے لیے ایک راہ مہیا کرتی ہے اب یہ اُس شخص پر منحصر ہے کہ وہ اپنی اداکاری کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوتا ہے یا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔