اسکول وینز میں ایل پی جی کے استعمال پر پابندی عائد ضلع وسطی میں گاڑیوں کا معائنہ ہوگا

اسکول وین میں آگ بجھانے والے آلات اور مخصوص رنگ کرائے جائینگے، تصدیق شدہ سلنڈر کے بغیر وینز نہیں چلائی جاسکیں گی


Staff Reporter May 28, 2013
ڈپٹی کمشنرکی زیرصدارت اجلاس، ٹریفک پولیس فٹنس کے بغیر چلنے والی گاڑیاں بند کردیں، اسکولز ایسوسی ایشنز کا اجلاس۔ فوٹو: فائل

گجرات میں اسکول وین کو پیش آنے والے حادثے اور کراچی میں بغیرحفاظتی اقدامات کے اسکول وین چلائے جانے کے تناظرمیں کراچی کے ضلع وسطی میں اسکول اور کالجز کی وین میں ایل پی جی کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے جبکہ متعلقہ ادارے سے تصدیق شدہ سلنڈرکے بغیراسکول وینز نہیں چلائی جاسکیں گی۔

ضلع وسطی کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں کمیٹیاں اسکول وین کا معائنہ کریں گی اور خلاف ورزی کرنے پر قانون کے مطابق عملدرآمد کیاجائے گا مزیدبراں وین میں آگ بجھانے والے آلے بھی نصب کیے جائیں جبکہ اسکول وین کی شناخت کے لیے ان پر مخصوص رنگ کرائے جانے کی ہدایت بھی کی جائے گی اس بات کافیصلہ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹر سیف الرحمٰن کی زیرصدارت پیرکومنعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔



قبل ازیں ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزسندھ کی جانب سے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرمنسوب صدیقی کی زیرصدارت بھی اسکولوں کی ایسوسی ایشنزکاایک اجلاس منعقدہواجس میں ٹریفک پولیس اورمحکمہ ٹرانسپورٹ سے گزارش کی گئی کہ وہ گاڑیوں کی فٹنس پرخصوصی توجہ دیں اورفٹنس کے بغیرچلنے والی گاڑیاں بند کردیں۔

جبکہ والدین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ٹرانسپورٹرزکے فٹنس سرٹیفکیٹ دیکھ کربچوں کوان کے حوالے کریں اجلاس میں ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز رفعیہ ملاح ، اخلاق احمد،شرف الزماں خالد شاہ، حیدرعلی ودیگرشریک ہوئے اجلاس میں ٹرانسپورٹرزسے کہا گیا کہ وہ گنجائش کے مطابق بچے اپنی گاڑیوں میں سوارکریں،ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے والدین کی آگاہی کے لیے سیمینار منعقدکیاجائے گا اورواک بھی منعقدہوگی،علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ضلع

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں