بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے شہری شہید

بھارتی فوج نے ایل او سی پر کوٹ کوٹیرہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 04, 2018
بھارتی فوج نے ایل او سی پر کوٹ کوٹیرہ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی، آئی ایس پی آر . فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے شہری عبدالرؤف کو شہید کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایل او سی پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے بزرگ شہری زخمی

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر کوٹ کوٹیرہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شہری عبدالرؤف شہید ہوگیا جو وہاں سے مویشی لے کر جا رہا تھا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر واقع گوئی سیکٹر کے گاؤں اندھیری میں راکٹ لانچر حملہ کیا تھا جس کے باعث 70 سالہ بزرگ محمد صدیق شدید زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔