بگ باس سیزن 12 میں بھارتی سنگھ کی دھماکے دار انٹری

بگ باس کا نیا سیزن 16 ستمبر سے کلر ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا


ویب ڈیسک September 04, 2018
بگ باس کا نیا سیزن 16 ستمبر سے کلر ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

بھارت کے متنازع شو بگ باس سیزن 12 میں مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ شوہر کے ہمراہ شو میں شامل ہو گئی ہیں۔

بھارت کے مشہور ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 12 کے شرکاء سے متعلق چند روز قبل کچھ نام سامنے آئے تھے جس میں اداکاروں کے ساتھ عام عوام کی بھی انٹری دیکھنے میں آئی تاہم شو کو مزید چار چاند لگانے کے لئے مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی شہر گوا میں بگ باس سیزن 12 کی تشہیر کے لئے ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے اسٹیج پر معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کا اعلان کیا جو کہ بگ باس میں بطور شرکاء اپنے شوہر ہرش لمبچھیا کے ہمراہ شامل ہوں گی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BnTSf8_FWkK/"]

بھارتی سنگھ کا شومیں شامل ہونے کے حوالے سے کہنا ہے کہ 'کلر ہمارا گھر چلا رہا ہے جب کہ میں ہمیشہ سے ہنسی کی ملکہ ہوں لیکن میں جھگڑالو ملکہ بننا نہیں چاہتی اس لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ ووٹ دیئے گا۔



بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے بھی تشہیر کے دوران انکشاف کیا کہ اس سیزن میں میری جگہ شاہ رخ خان پہلی ترجیح تھے لیکن انہوں نے شوٹنگ اور کاندھے کی چوٹ کی وجہ سے معذرت کرلی اور اس بات کا علم مجھے ابھی ہی ہوا ہے جب کہ میں اس میزبانی کے فرائض کے لئے شاہ رخ خان اور کلر ٹی وی کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔