ڈسٹرکٹ جیل نوابشاہ سے خطرناک قیدی فرار3اہلکار معطل

جیل میں ہنگامی حالت کا اعلان، سرچ ٹاور پرڈیوٹی دینے والے 4 اہلکاروں پرمقدمہ درج، قیدی کی تلاش کیلیے ضلع کی ناکا بندی


Nama Nigar May 28, 2013
جیل میں ہنگامی حالت کا اعلان، سرچ ٹاور پرڈیوٹی دینے والے 4 اہلکاروں پرمقدمہ درج، قیدی کی تلاش کیلیے ضلع کی ناکا بندی. فوٹو: فائل

BANGALORE: ڈسٹرکٹ جیل نوابشاہ سے خطرناک قیدی فرار،جیل اور ضلع بھرمیں ایمرجنسی کا نفاذ، ضلع بھرکی ناکا بندی کر کے قیدی کی تلاش شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل نوابشاہ میں بند خطرناک قیدی پیرل عرف پیروڈاہری جیل کی دیوار پھلانگ کر فرار ہو گیا۔ قیدی کے فرار ہونے کی اطلاع پر انتظامیہ نے الارم بجا کرجیل میں ایمرجنسی نافذکردی جب کہ پولیس نے بھی ضلع کے تمام داخلی وخارجی راستے سیل کرکے قیدی کی تلاش شروع کر دی۔



ڈسٹرکٹ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اکبر شاہ کے مطابق فرار ہونے والا قیدی قتل اور دیگرسنگین نوعیت کے زیر سماعت مقدمات میں ملوث تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قیدی کو پکڑ لیا گیا ہے۔ دوسری جانب جیل سپرنٹنڈنٹ نے فرائض سے غفلت برتنے کے الزام میں 3 اہلکاروں کو معطل کر دیا اور سرچ ٹاور پر ڈیوٹی پر متعین 4 اہلکاروں کے خلاف اے سیکشن تھانے پر مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں