امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج اسلام آباد پہنچیں گے

مائیک پومپیو پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات میں پاک امریکا تعلقات پر بات کریں گے


ویب ڈیسک September 05, 2018
مائیک پومپیو پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات میں پاک امریکا تعلقات پر بات کریں گے (فوٹو : فائل)

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ سرکاری دورے پر آج صبح اسلام آباد پہنچیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے، مائیک پومپیو کے ہمراہ چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ بھی ہوں گے۔

امریکی وزیر خارجہ اور جنرل جوزف کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات طے ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔

امکان ہے کہ ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات اور دیگر امور پر بات چیت ہوگی جب کہ دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔