شراب برآمدگی کیس اسسٹنٹ سپریٹینڈنٹ سینٹرل جیل سمیت 4 اہلکار زیر حراست

کراچی پولیس چیف نے شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کیس میں شواہد ضائع کیے جانے کا شبہ ظاہر کردیا

کراچی پولیس چیف کا شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کیس میں شواہد ضائع کیے جانے کا شبہ

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کیس میں تحقیقاتی کمیٹی نے اسسٹنٹ سپر یٹینڈنٹ سینٹرل جیل سمیت 4 اہلکاروں کوحراست میں لے لیا۔

کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کیس میں شواہد ضائع کیے جانے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے ٹمپرنگ کا اعتراف کیاہے۔


کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ضیاالدین اسپتال کی قبضے میں لی گئی سی سی ٹی وی فوٹیجز نے کافی بھانڈے پھوڑدیے ہیں مگر جو کچھ بھی ہوا وہ سب جیل قراردیئے گئے شرجیل میمن کے کمرے میں ہوا۔

معاملے کی چھان بین پر مامور کمیٹی نے شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہارکیا اور بوتلوں کے دوبارہ معائنے کی سیکریٹری صحت سندھ سے درخواست کی ہے اور کہا ہے کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے نے شرجیل میمن کے ملازمین کی جانب سے ایک مشکوک پیکٹ سب جیل(شرجیل میمن کے کمرے) سے بغیر کسی چیکنگ کے باہر لاتے اور دوبارہ اندر لے جاتے دکھایا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے سینٹرل جیل کے اسسٹنٹ سپریٹینڈنٹ مجاہد خان، نسیم شجرہ اور کورٹ پولیس کے 2 اہلکاروں کو شامل تفتیش کرکے حراست میں لے لیا ہے۔
Load Next Story