آئل ٹینکر الٹ گیا3افراد زخمی تیل بہنے سے تالاب آلودہ مٹیاری کو پانی کی فراہمی بند
حادثہ نیشنل ہائی وے پر پیش آیا، شہر کو پانی فراہم کرنیوالے تینوں تالاب آئل سے بھر گئے، پولیس نے صفائی سے روک دیا.
مٹیاری نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار آئل ٹینکر الٹنے کے باعث ڈرائیور اور کلینر سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
جبکہ بڑی مقدار میں آئل بہتا ہوا قریب واقع واٹر سپلائی کے تالابوں میں چلا گیا، جس سے فوری طور پر مٹیاری شہر کو پانی کی فراہمی بند کردی گئی، شہری بڑی تعداد میں واٹر سپلائی آفس پہنچ گئے، جس پر ٹائون آفیسر سید ولی محمد شاہ نے اپنے عملے کو تالابوں سے آئل نکالنے کو کہا تاہم پولیس اہلکار اے ایس آئی بشیر کلہوڑو اور دیگر نے ٹائون عملے کو تالاب سے آئل نکالنے سے روک دیا ۔
جس پر شہریوں اور پولیس میں تلخ کلامی ہوئی، پولیس نے مقامی صحافیوں سے بھی بدتمیزی کی۔آخری اطلاعات تک تینوں تالاب آئل سے بھرے ہوئے تھے اور شہریوں کو پانی کی فراہمی بند کردی گئی تھی۔