آئرلینڈ کی ٹیم کو خوش آمدید کہیں گے چیئرمین بورڈ
انتخاب آئینی طور پر ہوا، اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، ذکا اشرف
پاکستان نے آئرلینڈ کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کر دی، چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے مطابق مہمان ٹیم کو خوش آمدید کہیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ دیگر چند بورڈز سے بھی ہوم سیریز کے لیے بات چیت چل رہی ہے، کراچی آمد کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ انگلینڈ میں آئی سی سی آفیشلز اور کرکٹ آئرلینڈ سے اس بارے میں بات چیت کروں گا، میری کوشش ہو گی کہ ان کے خدشات دور کر کے دورے پر آمادہ کر لوں،ذکا اشرف نے ایک بار پھر آئندہ چار سال کے لیے اپنا عہدہ سنبھالنے کا دفاع کیا۔
انھوں نے کہا کہ میرا انتخاب آئینی طور پر ہوا اور مجھے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، امپائر اسد رؤف کے حوالے سے سوال پر انھوں نے سابقہ موقف دہراتے ہوئے کہا کہ ہم خود ان کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لے سکتے،البتہ آئی سی سی اگر کوئی ثبوت دے تو ضرور کارروائی کریں گے، ہم نے ماضی میں بھی ایسا کرتے ہوئے اپنے دو امپائرز کو سزا دی تھی۔