ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی میزبانی انگلینڈ کو دیے جانے کا باضابطہ اعلان

انگلینڈ اس سے قبل 1975 میں پہلے ورلڈ کپ سمیت1979، 1983 اور 1999 میں بھی میگا ایونٹ کی میزبانی کرچکا ہے۔


Sports Desk May 28, 2013
انگلینڈ اس سے قبل 1975 میں پہلے ورلڈ کپ سمیت1979، 1983 اور 1999 میں بھی میگا ایونٹ کی میزبانی کرچکا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ون ڈے ورلڈ کپ 2019 کی میزبانی انگلینڈ کو دیے جانے کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا گیا۔

اس سلسلے میں آئی سی سی اور انگلش بورڈ کے درمیان باقاعدہ معاہدے پر دستخط کردیے گئے، یہ ٹورنامنٹ 10 ٹیموں پر مشتمل اور جون میں 10 مختلف وینیوز پر کھیلا جائے گا جن کا اعلان بعد میں ہوگا، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیوڈیوڈ کولیئر نے کہاکہ دنیا کے بڑے اسپورٹس ایونٹس میں سے ایک کی میزبانی ای سی بی کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

اس سے انگلینڈ اور ویلز میں کرکٹ کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ ورلڈ کپ دنیا بھر کے ڈیڑھ بلین ناظرین ٹی وی پر دیکھ سکیں گے، انگلینڈ میں کھیل کی جدید ترین سہولتیں موجود اور ہم ای سی بی کے ساتھ مل کر ایک غیرمعمولی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے کام کریں گے۔ انگلینڈ اس سے قبل 1975 میں پہلے ورلڈ کپ سمیت1979، 1983 اور 1999 میں بھی میگا ایونٹ کی میزبانی کرچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں