سلمان خان کا بگ باس سیزن 12 کی میزبانی سے متعلق اہم انکشاف

بھارتی شہر گوا میں بگ باس سیزن 12 کی تشہیری مہم کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا


ویب ڈیسک September 05, 2018
بھارتی شہر گوا میں بگ باس سیزن 12 کی تشہیری مہم کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی میزبانی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر گوا میں بگ باس سیزن 12 کی تشہیر کے لئے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔

سلمان خان نے اس دوران انکشاف کیا کہ اس سیزن میں میری جگہ میزبانی کے لئے شاہ رخ خان پہلی ترجیح تھے لیکن انہوں نے شوٹنگ کی مصروفیات اور کاندھے کی چوٹ کی وجہ سے معذرت کرلی اور مجھے اس بات کا علم بھی اس تقریب کے دوران ہوا ہے جب کہ میں اس کے لئے شاہ رخ خان اور کلر ٹی وی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔