نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم بھی ہیلی کاپٹر پر سفر کر کے پھنس گئیں

جیسنڈا ایرڈن کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملک سے باہر جانے پر اضافی پیسے خرچ کیے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


News Agencies September 05, 2018
جیسنڈا ایرڈن کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملک سے باہر جانے پر اضافی پیسے خرچ کیے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم بھی ہیلی کاپٹر پر سفر کرکے پھنس گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسنڈا ایرڈن بحرالکاحل کی ریاست ناورو میں ہونے والے پیسفک آئی لینڈ فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے گئیں، تین روزہ اجلاس کے لیے نیوزی لینڈ کی ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر کی خدمات حاصل کی گئیں۔اس ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہلے نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم کو اجلاس کے لیے پہنچایا گیا۔

جیسنڈا ایرڈن نے تین روز کے بجائے صرف اجلاس کے آخری روز ہی شرکت کی اور ہیلی کاپٹر کو ایک ہی جگہ پر ایک ہی کام کے لیے 2 بار سفر کرنے پر 50 ہزار امریکی ڈالر کا اضافی خرچ آیا، جس پر وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم جیسنڈا ایرڈن نے کہا ہے کہ ان کی بچی ابھی 11 ہفتوں کی ہے اور وہ انہیں دودھ بھی پلاتی ہیں، اس لیے انہوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اجلاس کے آخری روز شرکت کرکے نوزائدہ بچی سے کم سے کم وقت دور رہنے کی کوشش کی۔

خیال رہے جیسنڈا ایرڈن کے ہاں 21 جون کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔وہ بے نظیر بھٹو کے بعد دنیا کی دوسری خاتون وزیر اعظم ہیں، جن کے ہاں عہدے پر براجمان رہنے کے وقت بچے کی پیدائش ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔