کٹی پہاڑی کا مطلوب منشیات فروش گرفتار نہ ہوسکا
سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں ’’بھالو‘‘4 اسنائپر کے ہمراہ علاقے میں گشت کرتا ہے۔
کٹی پہاڑی کے بدنام زمانہ منشیات فروش بھالو کو پولیس،سی آئی ڈی اور رینجرز تاحال گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
منشیات فروش کٹی پہاڑی کے علاقے میں سفید رنگ کی ہائی روف پر سرکاری نمبر پلیٹ اور اس کے اوپر نیلی لائٹ لگا کر کھلے عام گھومتا ہے،لیاری گینگ وار کے ملزمان کو بھی پناہ فراہم کرنے میں ان کی مدد کرتا ہے ، ذرائع کے مطابق انتہائی مطلوب بھالو4 اسنائپر کے ہمراہ علاقے میں گشت کرتا ہے جبکہ اس کے محافظ انتہائی تربیت یافتہ بتائے جاتے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کٹی پہاڑی کے علاقے میں رہائش پذیر بھالو کے لیاری گینگ وار کے ملزمان سے انتہائی قریبی رابطے ہیں اور پہاڑی کے اوپر قائم اس کی رہائش گاہ پر گینگ وار کے ملزمان کا نہ صرف آنا جانا ہے بلکہ وہ انھیں پناہ بھی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
بھالو کی مخبری کا نیٹ ورک اتنا فعال ہے کہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال کو دیکھ کر اس کی رہائش گاہ جانے والے راستوں پر تعینات اس کے کارندے ایک ہوائی فائر کر کے اسے ہوشیار کر دیتے ہیں ۔
جبکہ اس نے اپنی رہائش گاہ پر جدید کلوز سرکٹ کیمرے بھی نصب کیے ہیں جہاں سے پورے علاقے کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے ، فائر کی آواز سن کر انتہائی مطلوب ملزم پہاڑی کے راستے دوسری جانب نکل جاتا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے سی آئی ڈی اور رینجرز کی جانب سے کئی بار کٹی پہاڑی کا محاصرہ تو ضرور کیا گیا تاہم بھالو کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کٹی پہاڑی کا بدنام زمانہ بھالو ایک جانب تو سی آئی ڈی اور رینجرز کے لیے چھلاوا بنا ہوا ہے تو دوسری جانب اس کی علاقے میں آزادانہ نقل و حرکت بھی حیران کن ہے۔