پاکستان جلد دنیا کی بڑی معاشی قوت بنے گا راحیل شریف

میں سعودی عرب کے علاوہ دنیا بھر میں کہیں بھی جائوں مجھے اس حوالے سے فخر ہوتا ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں،سابق آرمی چیف


News Agencies September 05, 2018
میں سعودی عرب کے علاوہ دنیا بھر میں کہیں بھی جائوں مجھے اس حوالے سے فخر ہوتا ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں، سابق آرمی چیف۔ فوٹو: فائل

سابق آرمی چیف اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد دنیا کی بڑی معاشی قوت بنے گا

سعودی عرب میں بزم ریاض کے زیراہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق آرمی چیف راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا امن پسند ملک ہے اور اب یہ صرف ہمارا فرض ہے کہ ہم آپس کے اختلافات بھلا کر ایک ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں پاکستان کے باصلاحیت افراد کی قدر کی جاتی ہے، میں سعودی عرب کے علاوہ دنیا بھر میں کہیں بھی جائوں مجھے اس حوالے سے فخر ہوتا ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں۔

راحیل شریف نے کہا کہ ہم قائد اعظم اور علامہ اقبال کے فرمودات کی روشنی میں اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش میں مصروف رہیں گے۔

اس موقع پر پاکستان کے سفیر خان ہاشم بن صدیق نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج ہمارا فرض ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی بقا کیلیے قربانی دینے کو تیار ہوجائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں