الکوحل کا نشہ جسم میں 72 گھنٹے تک رہتا ہے ڈاکٹر کلیم شیخ
خون کے درست ٹیسٹ کرنے سے خون میں الکوحل کی مقدار باآسانی معلوم کی جا سکتی ہے، سینئر میڈیکل لیگل آفیسر
ماہر میڈیکو لیگل کا کہنا ہے کہ میڈیکل کے شعبے میں کسی بھی چیزکو چھپایا نہیں جا سکتا، الکوحل کا نشہ انسانی جسم میں 72 گھنٹے تک رہتا ہے۔
سینئر میڈیکل لیگل آفیسر ڈاکٹرکلیم شیخ نے ایکسپریس کو بتایا کہ الکوحل کا اخراج یورین، فضلے اور پسینے کی شکل سے ہوتا ہے جبکہ سانس لینے یا منہ سے بھاپ نکلنے کی صورت میں بھی الکوحل کا اخراج ہوتا رہتا ہے۔
یورپی ممالک میں الکوحل کی تصدیق کیلیے متاثرہ افراد کا Breath الائیزا تیکنیک کی مدد سے ٹیسٹ کیا جاتا ہے، اس تیکنیک میں متاثرہ افراد کو سانس لینے کی ہدایت کی جاتی ہے، سانس یا منہ سے نکالی جانے والی بھاپ کو ایک پٹی پر لیا جاتا ہے جس میں فوری معلوم کر لیا جاتا ہے۔
ڈاکٹر کلیم شیخ نے بتایا کہ الکوحل یا کوئی بھی اشیا کھانے پینے کے بعد معدے میں جاتی ہے، معدے میں جذب ہو کر خون میں شامل ہو جاتی ہے، اس لیے جسم میں الکوحل کی تصدیق کیلیے خون اور یورین کے نمونے حاصل کیے جاتے ہیں۔
ڈاکٹر کلیم شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2 اقسام کے الکوحل فروخت ہو رہے ہیں، ایک Ethyle اور دوسراMethle ہے، Ethyle الکوحل فائن کوالٹی والا الکوحل ہوتا ہے جبکہ دوسرا دیسی الکوحل کہلاتا ہے، لیکن الکوحل پینے کے بعد منہ سونگھ کر اور سانس کا اخراج کرنے سے معلوم کر لیا جاتا ہے ، لیکن بعض افراد خوشبو والا پان کھا کر الکوحل کی بو کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں، انھوں نے بتایا کہ الکوحل خون میں 72 گھنٹے تک رہتی ہے، خون کے ٹیسٹ میں ایک ملی گرام مقدار کا بھی معلوم کیا جا سکتا ہے۔