انتخابی نتائج زیادتیوں کے باوجود تسلیم کرتے ہیںسینیٹر شاہی سید

الیکشن والےدن جوکچھ ہوااس پرتوسب بول رہےہیں مگر11مئی سےپہلےجوکچھ ہوا اس پر کوئی بولنے کو کیوں تیار نہیں،شاہی سید۔


Staff Reporter May 28, 2013
الیکشن والےدن جوکچھ ہوااس پرتوسب بول رہےہیں مگر11مئی سےپہلےجوکچھ ہوا اس پر کوئی بولنے کو کیوں تیار نہیں،شاہی سید۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ہمیشہ سے جمہوری تسلسل کے علمبردار رہے ہیں۔

نظریاتی تحریک سے وابستہ کارکنان درپیش حالات سے قطع نظر ہمیشہ اپنے مقصد اور اہداف کے حصول پر نظر رکھتے ہیں، تنظیمی وجود زخموں سے چور اور خون میں ترہونے کے باجود انتخابات میں حصہ لیا اور تمام تر زیادتیوں کے باوجود نتائج کو دل سے تسلیم کیا۔

باچا خان بابا کی فکر کے علمبردار گھروں پر بیٹھنے کے بجائے قومی تحریک میں اپنا کردار ادا کریں، وہ مردان ہائوس میں پارٹی وفود سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے، شاہی سید نے کہا کہ الیکشن والے دن جو کچھ ہوا اس پر تو سب بول رہے ہیں مگر 11مئی سے پہلے جو کچھ ہوا اس پر کوئی بولنے کو کیوں تیار نہیں، اپنی مرضی کے نتائج کے لیے انتہائی گھنائونے طریقے سے طاقت کا بھر پور استعمال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں