افغانستان میں جھڑپوں کے دوران 31 طالبان اور 6 اہلکار جاں بحق

 پولیس کی 3گاڑیاں بھی نذرآتش، افغانستان میں داعش حقیقی خطرہ ہے، برطانوی وزیر دفاع


News Agencies September 05, 2018
 پولیس کی 3گاڑیاں بھی نذرآتش، افغانستان میں داعش حقیقی خطرہ ہے، برطانوی وزیر دفاع۔ فوٹو: فائل

LOS ANGELES: افغانستان میں جھڑپوں کے دوران 31 طالبان اور 6 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبے پکتیا کے ضلع جانی خیل میں فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں31 طالبان جاں بحق ہوگئے۔ طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کیے جس کے بعد فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ جھڑپ میں 6 اہلکار جاں بحق ہوئے۔ طالبان نے پولیس کی 3 گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغانستان میں اعلی حکام کے استعفوں سے سکیورٹی بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ادھر برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ عراق اور شام میں شکست خوردہ انتہا پسند اور جنگجو اب افغانستان میں دوبارہ منظم ہورہے ہیں اور حملوں کی تیاری کررہے ہیں، وہ برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں حملے کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں