بجلی کی10سے12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ شہری بے حال
آدھے آدھے دن بجلی غائب رہتی ہے، عوام کو اذیت سے دوچار کرنیوالوں سے کوئی بازپرس کرنیوالا نہیں، شہریوں کا شکوہ۔
کے ای ایس سی کی جانب سے شہر میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور دن کے اوقات میں 10،10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے بعد رات میں بھی کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید اشتعال اور غصہ پایا جاتا ہے۔
شہریوں نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے اور2کروڑ کی آبادی کے شہر کو اذیت سے دوچار کرنے والوں سے کوئی بازپرس کرنے والا نہیں،شہر میں آدھے آدھے دن بجلی غائب رہتی ہے لیکن بل 24 گھنٹے بجلی کی دستیابی کے بھیجے جاتے ہیں یہ کیا منطق ہے،کے ای ایس سی کی جانب سے پیر کو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کی گئی جس سے بلبلاکر شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور انھوں نے کے ای ایس سی کیخلاف سخت برہمی کا اظہار کیا شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ10،10 اور 12،12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ فی الفور بند کی جائے اور شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے ،تفصیلات کے مطابق کے ای ایس سی کی جانب سے شہر میں تاریخ کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
پیر کو شہر کے مختلف علاقوں نارتھ کراچی، ناظم آباد، سائٹ، پاک کالونی ، اورنگی ٹاؤن، گلبائی، آگرہ تاج کالونی، دہلی کالونی، برنس روڈ، گذری، سلطان آباد، کھارادر، گارڈن، جیکب لائن، لائنزایریا، محمودآباد، قصبہ کالونی،لیاری، چاکیواڑہ، گلشن اقبال، گلستان جوہر، پی آئی بی کالونی، بلوچ کالونی، عوامی کالونی، زمان آباد لانڈھی، ملیرسٹی، کھوکھراپار، سعودآباد، جناح اسکوائر و دیگر علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی عوامی کالونی، کھوکھراپار اور جناح اسکوائر کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ علاقوں میں رات کے اوقات میں 6،6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے بچے، خواتین اور ضعیف افراد راتیں جاگ کر گزار رہے ہیں اورانھیں سخت اذیت کا سامنا ہے۔
پاک کالونی، گلبائی، سائٹ اور شیرشاہ کے علاقوں میں بھی رات کے اوقات میں 8،8 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ علاقوں میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھادیا گیا ہے اور اب گلستان جوہر میں بھی 2،2 گھنٹے کی 4 مرتبہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، شاہ فیصل کالونی میں رات کے اوقات میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،گلزار ہجری،جامعہ کراچی، ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، پی سی ایس آئی آر سوسائٹی، گوالیار، پیلی بھیت سمیت دیگر رہائشی سوسائٹیوں میں دن میں 9 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے بعد رات کے اوقات میں بھی کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،مذکورہ علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ ان علاقوں میں بجلی کے بل 100فیصد ادا کیے جاتے ہیں۔