مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرجنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا

مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،حافظ سعید


Staff Reporter May 28, 2013
مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،حافظ سعید۔ فوٹو: فائل

امیرجماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسرحافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، ڈالروں کی خاطر ملکی و قومی مفادات کو قربان کرنادرست نہیں۔

پاکستانی دریاؤں پر سے قبضہ چھڑانے کیلیے حکمرانوں کو سنجیدگی سے عملی اقدامات کرنے چاہئیں، مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، بیرونی قوتوں کی سازشوں سے باخبر رہنے اوراسلام کی صحیح دعوت پیش کرنے کی ضرورت ہے حکمران و سیاستدان ملک میں امن و امان کے قیام کیلیے سیرت رسول ؐسے رہنمائی لیں کراچی میں امن و امان کے لیے بین الاقوامی سازشوں کا خاتمہ ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں دفاع امت کانفرنس کے ہزاروں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



اس موقع پر جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالسلام بن محمد، تحریک حرمت رسولؐ کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ، تحریک آزادی جموں کشمیرکے چیئرمین حافظ سیف اللہ منصور، نصر جاوید، مفتی محمد یوسف طیبی اور مولانا ابوعکاشہ منصور نے بھی خطاب کیا، کانفرنس میںشہر بھرسے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ خواتین کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی جن کیلیے پردہ کے الگ سے انتظامات کیے گئے تھے،امیر جماعۃالدعوۃ حافظ محمد سعید نے کہا کہ ایک دہائی قبل پاکستان کو مشکل میں ڈالنے والی بیرونی قوتیں آج خود مشکلات سے دوچارہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں