ٹارگٹ کلنگ کی 23 وارداتوں میں ملوث ملزم سمیت 40 گرفتار

فائرنگ تبادلے کے بعد عدیل پکڑا گیا،دیگر ملزمان سے اسلحہ، منشیات و دستی بم برآمد


Staff Reporter May 28, 2013
فائرنگ تبادلے کے بعد عدیل پکڑا گیا،دیگر ملزمان سے اسلحہ، منشیات و دستی بم برآمد۔ فوٹو: فائل

پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے ایک مبینہ ٹارگٹ کلر سمیت 40جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق رضویہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مبینہ ٹارگٹ کلر محمد عدیل ولد عدیل اسلم کو گرفتار کر کے ایک9 ایم ایم پستول برآمد کر لی ہے، ایس ایس پی عامر فاروقی کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر23 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہے، ملزم رضویہ، گلبہار، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آباد میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہے، ایسٹ زون پولیس نے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران17 مقامات پرچھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 23 ملزمان کو گرفتار کر کے 5 ٹی ٹی پستول،1ایس ایم جی،1ہینڈ گرنیڈ، 1150گرام منشیات اور6 شراب کی بوتلیں برآمد کر لی ہیں۔



گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ویسٹ زون پولیس نے24 گھنٹوں کے دوران 16ملزمان کو گرفتار کر کے16ٹی ٹی پستول اور ریوالور، 70راؤنڈز، چھینے ہوئے موبائل فون اور نقد رقم کربرآمد کر لی، گرفتار ملزمان میں ذوالفقار علی، غلام مصطفیٰ بابو، عبدل، بشیر احمد، اکبر علی، درمحمد، نبیل، محمد ارشد، آصف خان، محمد فاروق، سعد کلام، نوید، حمید اﷲ عبدالحق، قاری محمد اور یاسر احمد شامل ہیں، ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں