خصوصی طلبا کے میٹرک امتحانات 28 مئی سے ہونگے

جامعہ کراچی،اساتذہ کی اسامیوں پر درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع۔


Staff Reporter May 28, 2013
بی اے سال اول ریگولر اور پرائیویٹ امتحانات2012 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا فوٹو: فائل

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت خصوصی طلبا کے نویں اوردسویں کے سالانہ امتحانات برائے2013 منگل 28 مئی سے شروع ہونگے۔

٭ ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث جامعہ کراچی میں لیکچرار، اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی آسامیوں پر تقرری کے حوالے سے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں15جون تک توسیع کردی گئی ہے٭ جامعہ کراچی کی جانب سے بی اے سال اول ریگولر وپرائیویٹ سالانہ امتحانات برائے2012 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے٭ جامعہ کراچی کے تحت امپرومنٹ آف ڈویژن کے لیے رجسٹریشن فارم وفیس31 مئی تک جمع ہونگے ۔



جبکہ ایم اے، ڈبل ایم اے سال اول ودوئم (پرائیویٹ) کے طلبا اپنے امتحانی فارم 2700 روپے فیس مع 300 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 31 مئی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں٭ جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق ایم فل، پی ایچ ڈی اور ایم ایس (سرجری)/ ایم ڈی (میڈیسن ) میں داخلے کے لیے فارم آج منگل 28 مئی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، ایم فل، پی ایچ ڈی کے کامیاب امیدواروں کا انٹرویوں 17 جون کو لیا جائیگا۔

٭ جامعہ کراچی کے تحت ایل ایل بیI،II، ایل ایل بی سال آخر اور ایل ایل ایم سال اول وآخر کے امتحانی فارم آج منگل 28 مئی تک بغیر لیٹ فیس کے متعلقہ کالجوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں ایل ایل بی کی فیس 4350 جبکہ ایل ایل ایم کی فیس 2700 روپے ہے٭ وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ خردحیاتیات کے تحت پاکستان مائیکرو بائیولوجیکل ایسوس ایشن کے تعاون سے بدھ29 مئی کو گلشن اقبال کیمپس میں ''کیمیکلز لیب کی تیاری'' کے موضوع پر ورکشاپ کا اہتمام کیا جارہا ہے، پروگرام کی صدارت رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں