بجلی کی عدم فراہمی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دیمحنتی

طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا،اوور بلنگ سے بھاری رقوم وصول کی جارہی ہیں


Staff Reporter May 28, 2013
طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا،اوور بلنگ سے بھاری رقوم وصول کی جارہی ہیں۔ فوٹو: این این آئی

جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کراچی میں مسلسل غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت گرمی اورموسم کی شدت میں گھنٹوں بجلی کی عدم فراہمی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

صنعتی و تجارتی علاقوں میں بجلی نہ ہونے سے کراچی میں موجود صنعتوں اور تاجروں کو شدید نقصان کا سامنا ہے، عوام اور تاجر احتجاج پر مجبور ہیں لیکن حکومت اور کے ای ایس سی کی انتظامیہ بجلی کے بحران کو حل کرنے میںکوئی دلچسپی نہیں لے رہی، انھوں نے کہا کہ بجلی کی مسلسل بندش سے انٹر کے امتحانات میں شریک طلبہ وطالبات کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں اور ان کا تعلیمی مستقبل داؤ پرلگا ہوا ہے، محمد حسین محنتی نے کہا کہ بجلی کا بحران دن بدن بد تر ہوتا جارہا ہے، ہر حکومت عوام اور صنعت و تجارت کو اس بحران سے نکالنے کے بجائے حالات کو خراب سے خراب تر کرتی رہی ہے۔



دوسری طرف اوور بلنگ ،بغیر ریڈنگ کے بل اور اوسط بل کے نام پر عوام سے بھاری رقوم وصول کی جارہی ہیں، عوام اپنے مسائل اور بلوں کی درستگی کیلیے کے ای ایس سی کے دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں لیکن کوئی ان کی دادرسی کرنے والا نہیں، کے ای ایس سی کی انتظامیہ بجلی چوروں کوپکڑنے کے بجائے عام صارفین پر سارا بوجھ ڈال رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں