سبط جعفر کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سامنے لایا جائےحسن نقوی

وزارت داخلہ سیکیورٹی اداروں میں مو جود قاتلوں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائے،علامہ سید حسن ظفر نقوی۔


Staff Reporter May 28, 2013
وزارت داخلہ سیکیورٹی اداروں میں مو جود قاتلوں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائے،علامہ سید حسن ظفر نقوی۔ فوٹو : فائل

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ جب عوام کے محافظ ہی قاتل بن جائیں تو عوام کس سے امان کی امید رکھیں۔

حکمرانوں کیلیے لمحہ فکریہ ہے کہ ان کے ماتحت اداروں میں ایسے ملازمین موجود ہیں جو بیگناہ انسانوں کے قتل میں ملوث ہیں، پروفیسرسبط جعفر زیدی کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو منظرعام پر لایا جائے، وہ وحدت ہائوس میں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ وزارت داخلہ سیکیورٹی اداروں میں مو جود قاتلوں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائے تاکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں پر دوبارہ عوام کا اعتماد بحال ہوسکے، دریں اثنا علامہ صادق رضا تقوی نے کہا ہے کہ ارشد عباس نقوی کا قتل شہر قائد کے پرامن ماحول کو دوبارہ خراب کر نے سازش کا حصہ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |