لاہور کے مال روڈ اور ہال روڈ سے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز ختم کرنے کا حکم

کسی کو ریاست کی اراضی پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، لاہور ہائی کورٹ


کورٹ رپورٹر September 05, 2018
فٹ پاتھ پر موٹر سائیکل پارک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ لاہور ہائی کورٹ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے مال روڈ اور ہال روڈ پر قائم تمام غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے مال روڈ پر غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے قیام کے خلاف درخواست پر سماعت کی، ہال روڈ کے صدر شبیر لبھا نے واضح کیا کہ ہال روڈ پر ایسوسی ایشن نے کوئی پارکنگ اسٹینڈ نہیں بنایا۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے باور کرایا کہ کسی کو ریاست کی اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ پارکنگ کمپنی فوری طور پر جگہ ایکوائر کرکے موٹر سائیکل پارکنگ کا انتظام کرے اور مال روڈ کے فٹ پاتھ پر موٹر سائیکلیں پارک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں