پرویزاشرف کوچھوڑکر 9ملزمان کیخلاف رینٹل پاورریفرنس دائر
سابق وزیراعظم پرالزامات برقرارتاہم ان کافیصلہ سوالنامے کاجواب ملنے پرکیاجائیگا
قومی احتساب بیورو نے رینٹل پاورکیس کے10ملزمان میں سے سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف کانام روک کر باقی9ملزمان کیخلاف پیرکوعبوری ریفرنس دائرکردیے ہیں۔
26 صفحات پرمشتمل نیب کی تحقیقاتی رپورٹ اورریفرنس میں کہاگیاہے کہ بیورونے اس مقدمے میں سابق وزیراعظم کوابھی کلیئرنہیں کیااور رائے دی ہے کہ انھیں بھیجے گئے سوالنامے کاجواب ملنے اور سابق سیکریٹری پانی وبجلی وسابق چیئرمین پیپکو شاہدرفیع کی واپسی پرانکی قسمت کافیصلہ کیاجائیگا۔ایکسپریس ٹربیون کودستیاب چیئرمین نیب کے دستخط والی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اس بات کے شواہدموجودہیں کہ سابق وزیراعظم نے اس معاملے میں بدعنوانی کی ہے۔
راجہ پرویزاشرف پرپیپرارولزکی خلاف ورزی کرتے ہوئے رینٹل پاورمعاہدوں کاعمل جاری رکھنے کی اجازت دینے اورمنصوبوں کی ای سی سی سے منظوری لینے کیلیے غلط حقائق بیان کرنے، اختیارات کے ناجائزاستعمال ،پیپرارولزکے خلاف رینٹل پاورپلانٹ کی مشینری کوایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کی اجازت دینے کے الزامات ہیں۔
اس مقدمے کے دیگر9ملزمان میں سابق سیکریٹری وزارت پانی وبجلی وسابق چیئرمین پیپکوشاہدرفیع،سابق ایڈیشنل سیکریٹری وزارت پانی وبجلی شیخ ضراراسلم،پیپکوکے سابق ایم ڈی اورسی ای اوطاہربشارت چیمہ،پیپکوبورڈآف ڈائریکٹرزکے سابق ڈائریکٹرزملک محمدرضی عباس اور وزیرعلی بھائیو، واپڈا پاور پرائیویٹائزیشن آرگنائزیشن کے سابق جنرل منیجر رانا محمد امجد، سینٹرل پاورپرچیزنگ کمپنی لمیٹڈکے سی ای اواورڈائریکٹرجنرل طارق نذیر،سنٹرل پاورپرچیزنگ کمپنی لمیٹڈکے سابق سی ای اواورڈائریکٹرعبدالمالک میمن اورپیپکوکے ایم ڈی رسول خان محسودشامل ہیں۔